راجوری ندی سے ایک عدم شناخت شخص کی لاش برآمد
سرینگر//سرینگر کے بالائی علاقوں میں جمعہ کو تلاشی آپریشن کے دوران فقیر گجری ہارون میں ایک فوجی اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔منگل کو قریبی داچھی گام میں ایک انکاؤنٹر کے بعد یہاں ہارون کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی جس میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ملیٹنٹ جنید احمد بھٹ مارے گئے۔حکام نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز شہر کے مضافاتی علاقہ ہارون علاقے میں واقع فقیر گجری، درہ میں تلاشی مہم چلارہے تھے تو آج صبح ایک فوجی جوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔انہوں نے فوجی کی شناخت فوج کی 34 آسام رائفلز کے جسوندر سنگھ کے طور پر کی ہے۔منگل کو ہونے والے تصادم کے بعد سے، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے وسیع جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ دریں اثناء جمعہ کو راجوری ضلع میں ایک ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔حکام نے بتایا کہ آج کرامت شاہ ولد مزمل شاہ ساکن دراج نامی شخص کی لاش ندی سے برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور طبی قانونی کارروائیوں کے لیے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔










