Decision to give one time exemption in upper age limit for recruitment of Sub Inspector

سب انسپکٹر کی بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حدمیں ایک بار کی چھوٹ دینے کا فیصلہ

عمر28سے30کر دی گئی،اسامیوں کی تعداد800سو سے بڑھا جر1200کر دی گئی:ایل جی

سرینگر//جموںو کشمیر حکومت سب انسپکٹروں کی بھرتی میں خواہش مند امیدواروں کے لئے ایک بار عمر کی اوپری حد میں چھوٹ فارہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کئے مطابق اب28سے30سال تک کے عمر کے نوجوان اس بھرتی میں شامل ہوں گے ۔ایل جی جموںو کشمیر نے بتایا کئی عوامی وفودکی نمائندگی کے بعد عمر میں چھوٹ اور تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جموںو کشمیر حکومت نے بدھ کے روزپولیس میں سب انسپکٹر (ایس آئی) پوسٹ کے خواہشمندوں کے لیے عمر میں ایک بار کی رعایت کا اعلان کیا،جبکہ پوسٹوں کی تعداد 800سے1200 بڑھا دی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر کے دفتر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیاجس میں لکھا گیاہے کہ ’’مختلف وفود کی نمائندگی کے بعد، حکومت نے @JmuKmrPolice میں سب انسپکٹرز کی بھرتی کے خواہشمندوں کے لیے عمر میں ایک بار کی چھوٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالائی عمر کی حد 28 سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی۔ یوٹی کیڈر کی پوسٹوں کی تعداد بھی 800 سے بڑھ کر 1200کر دی گئی ہے ۔اس دوران بھرتی کی اوپری حد میں اضافے کی مانگ کرنے والے نوجوانوں نے فیصلے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموںو کشمیر پولیس میں حال ہی میں سب انسپکٹرس کی خالی اسامیوں کو فل کرنے کی غرض ایک نوٹفکیشن جاری کی ہے ۔اس دوران وادی کشمیر خاص کر جموں میں اس بھرتی کے لئے عمر کے بالائی حد میں اضافے کے مطالبے کو لے کر جموںو کشمیر میں متعدد احتجاج نوجوانوں کی جانب سے نکالئے گئے ہیں جبکہ کئی کئی سیول سوسائٹیز اور سیاست دانوں نے بھی نوجوانوں کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس کے بعد کئی وفود ایل جی جموںو کشمیر سے اس سلسلے میں ملاقی بھی ہوئے۔جس دوران بدھ کے رو ز ایل جی نے اس حوالے سے باضابطہ طور ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے ۔