سری نگر//رواں برس اکتوبر میں سری نگر ہوائی اڈے پر ہوائی مسافروں کی آمدورفت دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، پروازوں اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقسرکاری محکمے سے دستیاب اعداد و شمار میں بتایاگیا، سری نگر ہوائی اڈے نے اکتوبر2021 میں 2460 پروازوں پر3 لاکھ 32ہزارمسافروں نے ہوائی سفر کیا جبکہ ایک سال پہلے مسافروںکی کل تعداد 1227 پروازوں میںایک لاکھ لاکھ63ہزار تھی۔پچھلے ہفتے، Icra کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں گھریلو ہوائی مسافروں کی آمدورفت میں سال بہ سال 67، فیصد اضافہ ہوا ہے، اکتوبر2021 میں موسم کی مانگ اور کووڈ19کیسوں کی تعدادمیں کمی کے بیچ ہوائی سفرکرنے والے مسافروں کی تعدادتقریباً 87سے88 لاکھ ہو گئی۔اور یہ رجحان سری نگرہوائی اڈے پر بھی نظر آیا،جہاں ہوائی ٹریفک میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال اضافہ ہوا۔جب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کم ہوئی ہے ،کشمیروادی میں ہوائی اڈے سے ہوائی سفر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔سری نگر ہوائی اڈے نے اس سال اپریل میں2127 پروازوں میں 2لاکھ54ہزار مسافروں نے ہوائی سفر کیا۔ مئی کے مہینے میں 1042 پروازوں میں91ہزار507 مسافروں نے ہی سفرکیا،کیونکہ کوروناکیسوںمیں اضافہ ہورہاتھا۔تاہم اس کے بعدہووئی ٹریفک بڑھنے لگی۔ جون2021 میں،سری نگر ہوائی اڈے نے1437 پروازوں پر ایک لاکھ65ہزار مسافروں کو ہینڈل کیا، جو جولائی2021 میں1989 پروازوں پر2 لاکھ45ہزار مسافروں اور اگست2021 میں2144 پروازوں پر2 لاکھ 67ہزارمسافروں تک پہنچ گیا۔ دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2021 میں، یہ مزید بڑھ کر 2152 پروازوں پر2لاکھ70ہزار مسافروں کی تعداد پہنچ گئی۔سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے نے اپریل 2020 میں صرف30 پروازیں ہینڈل کیں جب ملک وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن میں تھا۔لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کے بعد جون میں پروازیں بڑھ کر723 ہوگئیں، جن میں85ہزار693 مسافر سوار تھے۔ اس سال ستمبر تک، پروازوں کی تعداد بڑھ کر 1093 ہوگئی، جس میں 1.4 لاکھ مسافر سوار تھے۔










