حکومت جمنا کی صفائی کیلئے سنجیدہ :پرویش ورما

حکومت جمنا کی صفائی کیلئے سنجیدہ :پرویش ورما

نئی دہلی: دہلی کے آبی وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج کہا کہ جمنا کی صفائی کے سلسلے میں حکومت سنجیدہ ہے اور آئندہ تین برسوں میں جمنا کے پانی کا رنگ بدل دے گی۔ سنگھ نے آج جمنا کی صفائی مہم کا معائنہ کیا اور دعویٰ کیا کہ جلد ہی جمنا ندی میں تبدیلی نظر آئے گی اور تین برسوں میں اس کے پانی کا رنگ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمنا میں گرنے والے تمام نالوں پر نصب سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور نئے ایس ٹی پی لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کو جمنا کی صفائی کی کبھی فکر نہیں تھی۔ اس کا واحد کام دوسروں کو اپنے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا ۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی فکر مند ہے اور جمنا کی صفائی کی نگرانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو کبھی جمنا کی فکر نہیں تھی، انہوں نے صرف سیاست کی۔ ان کی پوری توجہ اب پنجاب میں اپنی حکومت بچانے پر ہے ۔