جموں و کشمیر کے سری نگر میں زبردست آگ لگنے سے 4 مکانات کو نقصان پہنچا

جموں و کشمیر کے سری نگر میں زبردست آگ لگنے سے 4 مکانات کو نقصان پہنچا

لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ، متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم

سرینگر///سرینگرمیں پتھر مسجد کے علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں 4رہائشی مکانات جل کرخاکستر ہوگئے ہیں جبکہ مکانوں میں موجود تمام ضروریات زندگی بشمول ، قیمتی اشیاء نقدی اور زیوارت تبادہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور بے سرو سامان ان متبر ک ایام اور سردی کے دنوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے پائین علاقے پتھر مسجد زینہ کدل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا آس پاس کے دیگر مکانات کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس بیچ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک آگ کافی پھیل چکی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد مکانات اس کی لپیٹ میں آگئے ۔ وی او آئی سٹی رپورٹر نے بتایا کہ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے اور رات کی تاریکی میں آگ کی لپٹیں بھیانک منظر پیش کررہی تھیں۔ انہوںنے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں رہائشی مکانات میں تمام سازوسامان بشمول قیمتی ، الیکٹرنک آلات ، نقدی اور زیوارت کے ساتھ ساتھ بستر، کپڑے برتن وغیرہ راکھ ہوگئے ہیں اور متاثرین نے جو کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے صرف وہی بچ گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے متعدد کنبے سر راہ آگئے اور ان متبرک ایام اور سردی کے دنوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ادھر آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ البتہ پولیس نے معاملے کے حوالے سے رپورٹ در ج کرلی ہے ۔