manooj sinha

جموںوکشمیر پی ایم جی ایس وائی ۔IV کے تحت منظوری حاصل کرنے والے تمام رِیاستوں اور یوٹیز میں سرفہرست

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات کا 316سڑک پروجیکٹوں کو منظور ی دینے پر شکریہ اَدا کیا

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)۔ IV کے مرحلہ اوّل کے تحت جموں و کشمیر یو ٹی میں 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی جن کی تخمینہ لاگت 4,224 کروڑ روپے ہے۔جموں و کشمیر وہ پہلی ریاست/یونین ٹیریٹری ہے جسے پی ایم جی ایس وائی۔ IV کے تحت منظوری ملی ہے۔ اِس سکیم کے تحت جموں و کشمیر کے لئے اَب تک کا سب سے بڑا پیکیج منظور کیا گیا ہے جو 250 سے زائد نفوس کی آبادی والی 390 اہل بستیوں کو سڑک رابطے سے جوڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منظور شدہ 1,781 کلومیٹر سڑکیں دیہی علاقوں میں سڑک رابطے کو ایک نئی جہت دیں گی اور دُور دراز علاقوں میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر کانے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ،’’ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات شیو راج سنگھ چوہان جی کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کرتا ہوں جنہوں نے پی ایم جی ایس وائی۔IV کے مرحلہ اوّل کے تحت 316 سڑک منصوبے 4,224 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظوری دی تاکہ 390 اہل بستیوں کو سڑک رابطہ فراہم کیا جا سکے۔جموں و کشمیر، پی ایم جی ایس وائی۔IV کے تحت منظوری حاصل کرنے والا تمام ریاستوں اوریو ٹیز میں پہلا ہے۔ یہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت جموں و کشمیر کے لئے سب سے بڑا پیکیج بھی ہے۔منظور شدہ 1,781 کلومیٹر سڑکیں دیہی سڑک رابطے کو زبردست فروغ دیں گی اور دُور دراز علاقوں میں خوشحالی کا ایک نئے دُور کا آغاز ہوگا۔‘‘