لیفٹیننٹ گورنر نے جموںمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی متاثرکن کتاب
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جموں میںوزیر اعظم نریندر مودی کی متاثر کن کتاب ’’ ایگزم ویریرس‘‘ ہندی ، اُردو اور انگریزی میں جاری کی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ اِس شاندار اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’’ ایگزم ویریرس‘‘ میں وزیراعظم نے اِمتحانات کے لئے ایک تازگی کا خاکہ پیش کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اَضلاع کے طلباء اور اَساتذہ کے ساتھ عملی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اِس کتاب میں وزیر اعظم کے دئیے گئے 34 منتر صرف پڑھنے اور یاد کرنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ ہم سے کو ان کو اَپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اِمتحان جشن کا موقعہ بن جائے نہ کہ تنائو کا۔اُنہوں نے کہا ،’’ طلباء ، اَساتذہ اور والدین کے لئے وزیر اعظم کے 34منتر اِمتحاتی تنائو کو شکست دیں گے اور بورڈ اِمتحانات میں شرکت کرنے والے اِمتحانی ویریروں کو پریشانی اور تنائو سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ کتاب نوجوان خوہشمندوں کی مستقل ساتھی ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کا مطلب صرف بچوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہمیں زندگی اور دوسرے اِنسانوں کے لئے ہمدردی اور خوشی پیدا کرنے کے طریقے سکھاتی ہے۔اُنہوں نے 2018ء سے ہر برس منعقد ہونے والے سالانہ پروگرام ’’ پریکشاپہ چرچہ‘‘کے بارے میں بھی بات کی جس میں وزیر اعظم پورے ملک سے طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کرتے ہیں اور بورڈ اور داخلہ کے امتحانات پُر سکون اور بغیر دبائو اَنداز میں دینے کے بارے میں قیمتی تجاوز شیئر کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے طلباء ، والدین ، اَساتذہ اور معاشرے کو ایک ساتھ لانے کی کوششوں سے چلتی ہے تاکہ ایک ایسے ماحول کو فروغ دیا جاسکے جہاں ہر بچے کی منفرد اِنفرادیت کو منایا جائے ،اس کی حوصلہ اَفزائی کی جائے او راَپنے آپ کو مکمل طور پر اِظہار کرنے کی اِجازت دی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ پود خوش قسمت ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ہے ۔اُنہوں نے محکمہ تعلیم او رضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران سے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اِس کو صحیح معنوں میں عملائیں۔لیفٹیننت گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سکولی تعلیم محکمہ کے بہت سے پیش رفت اقدامات سے جیسے ڈراپ آئوٹ ریشو کو کم کرنا، انرولمنٹ کی شرح میں اِضافہ صحیح سمت میں جاری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اختراعی اقدامات سے طلباء کو ایک مثالی تعلیم فراہم کرنے کے لئے کام کرنے کے لئے کام کرتے رہنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ تعلیم کسی بھی طالب علم کی ذہنی اور روحانی نشوونما کا ذریعہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں اور اگر اس سمت میں دیکھا جائے تو امتحان صرف ایک مرحلہ ہے، منزل نہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکولوں میں مقامی زبانوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم آلوک کمار، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر تصدق میر ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج کنیتھیا ،ضلع اِنتظامیہ اور محکمہ سکولی تعلیم کے اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔










