لوگوں کا عبور و مرور دشوار ، لوگوںنے متعلقہ حکام سے زور دار اپیل کی
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے چھکوٹ ہاری پاری گام سے ترال جانی والی سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ سے متعدد دفعہ گزارش کی ہے تاہم انہوں نے سڑک کی بہتری کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان ہیں،مقامی باشندوں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو ہمیشہ اس سڑک کی حالت ناگفتہ بہ رہتی ہے تاہم بارش کے موسم میں اس کی حالت مزید خراب رہتی ہے،اسکولی طلباء و طالبات کے آمد و رفت کے علاوہ عام لوگوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی باشندوں نے گاوں میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے سڑک کو میکڈمایز کرنے کی گزارش کی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ چھکوٹ سے ہاری پاری گام ترال کو جانے والی یہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے، جبکہ بارش کے ایام میں یہ سڑک جھیل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سڑک کے ذریعہ اسکولی طلبا و طالبات آتے اور جاتے ہیں،تاہم بارش کے موسم میں سڑک کی حالت اتنی خستہ حال رہتی ہے کہ طلباء وطالبات کا اسکول آنا اور جانا تقریباً بند ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سڑک پر تار کول بچھانے کے مطالبہ کو لے کر انہوں نے انتظامیہ نسے متعدد دفعہ گزارش کی ،تاہم قار خانے میں طوطے کی آواز کون سنتا ہے کے مصداق ہر بار انکی آواز صدا بحصرا ثابت ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترال علاقے میں اگرچہ گزشتہ برسوں کے دوران متعدد سڑکوں پر تار کول بچھا دیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس سڑک کو ہر بار نطر انداز کیا گیا ہے جنکی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔انھوں نے ایل جی انتطامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔










