سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ابھی جیت جسروٹیہ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹرابھی جیت جسروٹیہ نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا کہ اُن کی صدارت میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی طرف سے متعدد ترقی پسند اَقدامات کئے گئے جن میں کٹرا میں قائم ہونے والا شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل اِنسٹی چیوٹ آف ایکسی لینس بھی شامل ہے۔اُنہوں نے آنے والی شری اَمرناتھ جی یاترا سے متعلق مختلف امور اور وادی کشمیرتک ٹرین سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر جسروٹیہ نے صوبہ جموں کے نائب تحصیلدار اُمیدواروں کا مسئلہ بھی اُٹھایا اور لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی کہ نائب تحصیل دار کے اِمتحان کے لئے اُردو زبان لازمی قرار نہ دیا جائے۔










