بھارت ہر محاذ پر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے ،بی جے پی کے دور حکومت میں صورتحال پوری طرح بدل گئی

امن ترقی کی بنیادی شرط ،بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی/ امیت شاہ

سرینگر //بھارت ہر محاذ پر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں صورتحال پوری طرح بدل گئی ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امن ترقی کی بنیادی شرط ہے شاہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الحال ملک میں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا لیکن 2014 سے پہلے بھوک سے مرنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چھتیس گڑھ کے رائے علاقے کا انتخابات کے سلسلے میں دورے کے دوران بی جے پی کارکنوں اور لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت سے قبل ملک کے مختلف حصوں کو شورش کا گڑھ مانا سمجھا جا تا تھا لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں صورتحال پوری طرح بدل گئی ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امن ترقی کی بنیادی شرط ہے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔ شاہ نے دعویٰ کیا کہ فی الحال ملک میں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا لیکن 2014 سے پہلے بھوک سے مرنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر ریاست میں اب سڑکوں کا ایک اچھا نیٹ ورک، بہتر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ہے ۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ سال 2018 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کی مختلف ریاستیں اور دیگر دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے لیکن بی جے پی سرکار نے ہر جگہ روشنی کی نئی کرن پیدا کی ۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ لیکن اب پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے۔ اب ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔