بڈگام میں نالہ دودھ گنگاپر صفائی مہم جاری

بڈگام میں نالہ دودھ گنگاپر صفائی مہم جاری

اگلے چند روز میں صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا۔میونسپل کمیٹی

سرینگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگا میں نالہ دودھ گنگا میں گند گی اور غلاظت کے ڈھر کی موجود گی کے حوالے سے گزشتہ دنوں کشمیر نیوز سروس نے مقامی آبادی کے حوالے سے ایک خبر چلائی تھی جس کو میونسپل کمیٹی چاڈورہ نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے صفائی مہم شروع کی ہے جو تاحال جاری ہے جس پر مقامی لوگوں نے اطمنان کا ظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے نالے پر صفائی مہم جاری ہے تاہم نالے کی علاقے میں مکمل صفائی کی جانی چاہے ۔اس دوران میونسپل کمیٹی چاڈورہ کے ایگزیکٹو افسر مشتاق احمد نے نامہ نگار محمد یعقوب سے بات کرتے ہوئے بتایا آنے والے دنوں میں صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا۔اس لئے لوگوں کو مطمئن رہنا چاہئے ۔