JKRLM’s 5 day Training on Entrepreneurship Development conclude

اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ پر جے کے آر ایل ایم کی پانچ روزہ ٹریننگ اِختتام پذیر

سری نگر//جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے تحت فروغ پانے والے نان فارم لائیولی ہڈ کمیٹی ریسورس پر سنز کے لئے پانچ روزہ اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ ( اِی ڈی ) ٹریننگ یہاں جے کے آر ایل ایم کے سٹیٹ دفتر میں اختتام پذیر ہوئی۔جے کے آر ایل ایم کے زیر اہتمام ٹریننگ میں جموںوکشمیر کے 40 این ایف ایل ۔ سی آر پیزنے شرکت کی۔مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو ہڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اختتام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ آف ٹرینرس( ٹی او ٹی) کا اِنعقاد کمیونٹی ریسورس پرسنز ( سر آر پیز) کا ایک پول بنانے کی کوشش کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ یہ منتخب کردہ این ایف ایل ۔ سی آر پیز ممکنہ دیہی کاروباریوں کی دہلیز پر مدد فراہم کریں گے ۔مشن ڈائریکٹر موصوفہ نے کہا کہ این ایف ایل ۔ سی آر پیز کا اِنتخاب اِ س کمیونٹی سے کیا جاتا ہے جہاں ’’ اُمید ‘‘ پروگرام کو عملایا جارہا ہے کیوں کہ وہ مقامی تناظر کو سمجھتے ہیں اور اَپنے متعلقہ بلاکوں کے کاروباری ماحولیاتی نظام سے واقف ہیں۔یہ این ایف ایل ۔ سی آر پیز کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز ( سی بی اوز)کی اَنٹرپرائز ڈیولپمنٹ ، مارکیٹ لنکیج اور اَنٹرپرینیور وں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کے لئے ایک اہم کردار اَدا کریں گے۔اُنہو ں نے پانچ روزہ اِی ڈی ٹریننگ پروگرام کا مقصد بیان کیا جو این ایف ایل ۔ سی آر پیز کو ایک اَنٹرپرائز کے قیام کی خاطر درکار قانونی تعمیل سے آراستہ کرے گا اور ان کے موجودہ ذریعہ معاش کو اعلیٰ ترتیب والے اِدارے میں اَپ گریڈ کرے گا۔این ایف ایل ۔ سی آر پیز مختلف مارکیٹنگ پلیٹ فارموں جیسے سارہ کے میلے، اِی ۔ مارکیٹنگ ، پورٹل جِم اور مختلف مارکیٹنگ سائٹس پر پروڈکٹس کی بورڈنگ سے متعلق کاروباری اَفراد کو سہولیت فراہم کریں گے۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام (15؍ نومبر سے 19 ؍نومبر 2021 تک )کے دوران، مارکیٹنگ، برانڈنگ، ویلیو ایڈیشن، فائنانس، اکاؤنٹنگ اور کاروباری خصوصیات کو فروغ دینے کے لئے مختلف وسائل کے افراد نے ٹرینروں کی ایک کورس کروا کے تربیت دی گئی۔