واشنگٹن /ایجنسیز//امریکہ نے خلیجِ عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر میزائلوں سے حملہ کیا، انجن روم کو نقصان پہنچنے سے جہاز ناکارہ ہوگیا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملے میں جہاز کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق امریکہ نے ٹینکر کو ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر حملہ کیا۔ دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز بحیرہ احمر میں سعودی جہاز این سی سی ماسا کو نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔ سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عملہ محفوظ ہے اور جہاز منزل کی جانب گامزن ہے۔










