کراکاس/ ایجنسیز// وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ‘وولکر ترک’ کو “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دے دیا ہے۔وولکر ترک نیگذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میںکاراکاس حکومت پر “من مانی گرفتاریوں” کا الزام لگایا تھا۔وینزویلاحکومت نے اس بیان کو “جارحیت” قرار دیا، اس کی تردید کی اور کہا ہے کہ ‘ترک’ نہ صرف وینزویلا کے ان شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام ر ہے ہیں جنہیں امریکہ نے جلا وطن کر کے ایل سلواڈور کی جیل میں بھیج دیا ہے بلکہ انہوں نے امریکہ میں اپنے والدین سے جْدا کئے گئے وینزویلین بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر ‘جارج روڈریگز’ نے حکومت سے ، وولکر ترک کے دفتر کے ساتھ تمام روابط منقطع کر نے کا، مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر دفتر 2019 سے وینزویلا میں موجود ہے اور اس کی تنقیدی رپورٹیں اکثر حکومت کے ساتھ مباحث کا سبب بن جاتی ہیں۔
ایران میں معیشت کی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے احیاء کا اندیشہ
2025میں 350 انسانی امدادی کارکنوں کاقتل ہوا: اقوام متحدہ
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی
اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ کلامی
آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک اور جہاز پر حملہ ہوا
بچوں کو ہراساں کرنے پر میٹا، سوشل میڈیا فرموں کے خلاف بڑے مقدمے
صدر ٹرمپ کی طرف سے تین ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم
ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ
ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کیلئے2 کروڑ 25 لاکھ روپئے مختص کئے










