تل ابیب/یو این آئی//اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اب غزہ میں آپریشن کے اختتام کے قریب ہیں، ان کا یہ بیان ایران کے خلاف اسرائیل کی مختصر جنگ کے اختتام کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر اس تنازع میں اسرائیل کے مقاصد کی تصدیق کی، جن میں تمام قیدیوں کی رہائی اور حماس کی شکست شامل ہے ۔اسرائیلی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ اور قطری ثالثی اس بات کے حوالے سے پُر امید ہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے ، تاہم اسرائیل کو اب تک یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اس امید کی بنیاد کیا ہے ۔ اس بات کا انکشاف امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے کیا۔ با خبر ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی اخباراسرائیل ہیوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ کے مقاصد ابھی حاصل نہیں ہوئے ، اس لیے فوجی اور سیاسی دباؤ جاری رکھنا ضروری ہے ۔
یورپ میں شدید گرمی : اسکول بند، ٹرین خدمات متاثر
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید
بین گور -”لبنان ‘اسرائیل کا کھیل کا میدان ہونا چاہیے’
مغربی بنگال بجٹ ۔ اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی کٹوتی
لکھنو کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ 15 افراد ہلاک
برق رفتار سفر کیلئے 7 روٹس کو مل گئی منظوری
سی جے پی کے مظاہرین مسلسل تیسرے دن بھی جنتر منتر پر موجود ہیں
این ٹی اے نے لیک ویڈیو کو جعلی قرار دیا، این ای ای ٹی کا دوبارہ امتحان کامیابی سے منعقد ہوا
اجین میں آدیواسی خاتون کی 12 سالہ بیٹے کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی گئی
خام تیل کے تین ٹینکر آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکل گئے










