این ایس یو آئی کی پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے اہم عہدوں پر پہلی بار جیت

این ایس یو آئی کی پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے اہم عہدوں پر پہلی بار جیت

پٹنہ: پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار دو مرکزی عہدوں پر فتح درج کی ہے۔ این ایس یو آئی کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق، یہ کامیابی بہار کی طلبہ سیاست میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے اور تعلیم و روزگار پر این ایس یو آئی کے مؤقف کو مزید مضبوط کرتی ہے۔این ایس یو آئی کی امیدوار سومیاسریواستو نے 2,707 ووٹوں کے ساتھ خزانچی کا عہدہ جیتا، جبکہ روہن سنگھ نے 2,273 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ اپنے نام کیا۔ صدر کے عہدے کے لیے این ایس یو آئی امیدوار منورنجن کمار نے 2,928 ووٹ حاصل کیے جبکہ نائب صدر کے لیے پارٹی امیدوار کو 1,569 ووٹ ملے جس سے این ایس یو آئی مضبوط دعویدار کے طور پر ابھری۔یہ پہلا موقع ہے کہ آزادی کے بعد این ایس یو آئی نے پٹنہ یونیورسٹی میں مرکزی عہدوں پر جیت درج کی ہے۔ پارٹی نے اسے طلبہ کے حقوق اور ترقی پسند سیاست کی جیت قرار دیا ہے۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے اس کامیابی کو محبت، امن اور ترقی پسند سیاست کا تاریخی مینڈیٹ قرار دیا۔