kiran rijiju

مرکزی سرکار سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے منتر کو لیکر چلا رہی ہے ،کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہے

کھیلو انڈیا مقابلوں سے گلمرگ کی دنیا بھر میں ایک پہنچان بن گئی ،ہم کشمیر کو مزید آگے دیکھنا چاہتے ہیں / کرن رججو

سرینگر // جموں و کشمیر انتظامیہ اور اقلیتی امور کی وزارت کے درمیان تال میل کی کمی نے اسکیموں کے نفاذ اور فنڈس کی تقسیم کو متاثر کیا ہے کا انکشاف کرتے ہوئے پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رججو نے کہا کہ وزارت کا مقصد صحت، تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں کے ساتھ ساتھ مقامی دستکاری اور ہینڈلوم میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک پروجیکٹ تجویز کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق گلمرگ دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رججو نے کہا کہ مرکزی سرکار سب کے ساتھ ، سب کے وکاس کے منتر کو لیکر چلاتے ہیں اور کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میںسب کو معلوم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے اسکیموں کو فروغ دیا جائے جس سے نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سے متعلق میٹنگیں ہوئیں، اور جموں و کشمیر کے سماجی بہبود کے محکمے کے افسران نے جاری اسکیموں کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا ’’ پہلے کافی فنڈنگ نہیں تھی. میں نے دیکھا ہے کہ مسئلہ کہاں ہے۔ ‘‘ رججو نے کہا کہ منصوبوں اور اسکیموں کو پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے اس سے پہلے کہ ان پر فنڈنگ کیلئے غور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کا مقصد صحت، تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں کے ساتھ ساتھ مقامی دستکاری اور ہینڈلوم میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک پروجیکٹ تجویز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تربیت کیلئے سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ انہوں نے مزید کہا کہ دو کلیدی اسکیمیں پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم اور پی ایم وکاس بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہنر کی تربیت میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔رججو نے مزید کہا کہ 18 اضلاع کیلئے اسکیمیں تیار ہیں اور انہیں ترجیح دی جائے گی۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی ہے۔ وہ اس منصوبے کی وضاحت کریں گے اور پھر ہم سے بات کریں گے۔ رججو نے مزید کہا کہ گائوں گائوں تک بجلی او ر پانی سپلائی پہنچائی جاتی ہے اور اتنا کام ہو ا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا مقابلوں سے گلمرگ دنیا بھر میں ایک پہنچان بن چکی ہے اور ہم کشمیر کو مزید آگے دیکھنا چاہتے ہیں ۔