وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں سرکردہ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو تاریخی دوسری بار ریاستہائے متحدہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “میرے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ انہیں ان کی تاریخی دوسری میعاد پر مبارکباد دی۔ ہم باہمی طور پر فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘‘امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں اپنے تیسرے صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح درج کرنے کے بعد 20جنوری کو دوسری بار امریکی صدر کے طور پر حلف لیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ 2014کے الیکشن جیتنے کے بعد 2019 میں اپنا دوسرا الیکشن ہار گئے تھے۔اس بار واشنگٹن میں ان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کی تھی۔










