لکھنؤ: اتر پردیش کے سنبھل میں مقامی عدالت کے ذریعہ مقرر کردہ کمشنر، ایڈوکیٹ کمشنر رمیش سنگھ راگھو نے جمعرات کو شاہی جامع مسجد کی سروے رپورٹ پیش کی۔ یہ رپورٹ شاہی جامع مسجد اور ہری ہر مندر کے درمیان جاری تنازعہ سے متعلق ہے۔ یہ سروے 19 نومبر اور 24 نومبر کو کیا گیا تھا اور اس کے نتائج سنبھل کی چندوسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیے گئے تھے۔










