الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 844پولنگ سٹیشن قائم کئے
سری نگر//اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع اننت ناگ اِنتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے جس میں 6.67 لاکھ رائے دہندگان مقررہ پولنگ دِن کو اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے ۔ضلع میں سات اسمبلی حلقے ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ۔بجبہاڑہ، شانگس۔اننت ناگ ایسٹ اور پہلگام میں 667,781 رائے دہندگان ہیں جن میں 336,185 مرد، 331,592 خواتین اور 4 خواجہ سرا ووٹر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی طرف سے ضلع بھر میں رائے دہندگان کو اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے لئے 844 پولنگ سٹیشنوں کا ایک جامع نیٹ ورک قا ئم کیا ہے۔ ان میں 61 خصوصی پولنگ سٹیشن، 33 ماڈل سٹیشن، 4 گرین سٹیشن، 7 پنک سٹیشن، 7 سٹیشن برائے جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی)، 1 یوتھ پولنگ سٹیشن اور 9 منفرد سٹیشن شامل ہیں ۔ضلع کے اسمبلی حلقوں میں اے سی 41۔ ڈورو میں 116,749 رائے دہندگان (59,052 مرد، 57,695 خواتین اور 2 خواجہ سرا ) ہیں جن کے لئے 152 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اِسی طرح اے سی 42 ۔کوکرناگ (ایس ٹی) میں 91,280 رائے دہندگان (46,840 مرد،،439 44 خواتین اور 01 خواجہ سرا) شامل ہیں جن کے لئے 123 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع میں رائے دہندگان کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ اے سی 43۔ اننت ناگ ویسٹ ہے جہاں 126,006 رائے دہندگان (63,281 مرد، 62,724خواتین اور 01 خواجہ سرا) ہیں اور جن کے لئے 146 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔اِسی طرح اے سی 44 ۔اننت ناگ میں 61,070 رائے دہندگان (30,645 مرد، 30,425 خواتین) اور 70 پولنگ سٹیشن ہیں۔ اے سی 45 ۔سری گفوارہ ۔بجبہاڑہ میں 102,081 رائے دہندگان (50,728مرد، 51,353 خواتین) ہیں اور 125 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔اے سی 46۔شانگس۔اننت ناگ ایسٹ کے لئے 100,902 رائے دہندگان (50,656 مرد، 50,246 خواتین) اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے جن کے لئے 127 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 47۔پہلگام میں 69,693 رائے دہندگان (34,983 مرد، 34,710 خواتین) اور 101 پولنگ سٹیشن ہیں۔اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ 18 ؍ستمبر 2024 ء کو مقرر کی گئی ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍اگست 2024 ء سہ پہر 3 بجے تک ہے۔ضلع اننت ناگ کے سات اسمبلی حلقوں کے لئے کاغذاتِ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 28 ؍اگست 2024 ء کو متعلقہ ریٹرننگ اَفسروں کے دفتر میں ہوگی۔ کاغذات ِنامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 ؍اگست 2024 ء ہے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔










