واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک ایسا بل منظور کیا ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل سیکورٹی اسسٹنس سپورٹ ایکٹ کو 187 کے مقابلے 224 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ بل کی منظوری میں 16 ڈیموکریٹس نے ہاں میں ووٹ دینے کے لیے رپبلکنز کا ساتھ دیا، اور تین رپبلکنز نے اس اقدام کی مخالفت میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ اس بل کے قانون بننے کی توقع نہیں، لیکن اس کی منظوری سے پتہ چلتا ہے امریکی انتخابات کے سال میں اسرائیل کی پالیسی پر تقسیم کتنی گہری ہے۔ رپبلکن پارٹی کے ارکان نے بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسرائیل سے منہ موڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے حالیہ فیصلے کے جواب میں اس ہفتے بل کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا۔ بائیڈن نے اسرائیل کو بموں کی کھیپ (جن کی تعداد 3,500 اور کچھ کا وزن 2,000 پاؤنڈ تک ہے) کو اس خدشے کے پیش نظر روک دیا کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے متوقع بڑے فوجی آپریشن کے دوران گرائے جائیں گے، جہاں تقریباً 14 لاکھ شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے اپنی طرف سے منگل کو ایک پالیسی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بل ان کے پاس آتا ہے تو بائیڈن اسے کو ویٹو کردیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بل صدر کی موثر خارجہ پالیسی کو انجام دینے کی صلاحیت کو کمزور کر دے گا‘‘ اور ’’اسرائیل کے بارے میں انتظامیہ کے نقطہ نظر کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کا گمراہ کن ردعمل ہے۔‘‘
رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا
ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی
آن لائن گیمنگ کے نئے اصول یکم مئی سے ہوں گے نافذ، حکومت نے قانون کو دی منظوری
خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج، مہیلا کانگریس کا 10لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا اعلان
بہار میں 11سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری، 2027تک زمین کی خرید و فروخت پر لگی پابندی
شیئر بازار میں پھر مچا کہرام سینسسکس-نفٹی کھلتے ہی کریش
مقامی باشندوں کی صحت یو این فورم پر مرکز بحث
بھارت کو توڑنامشکل‘تجارتی مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ
آبنائے ہرمز ایران کاعظیم ترین اسٹرٹیجک ہتھیار
جی ٹی پر جیت کے بعد ایم آئی کی بڑی چھلانگ، ٹاپ-4میں یہ ٹیمیں، کس کے پاس اورنج اور پرپل کیپ؟










