رام بن//جنرل اوبزرور دھیرج کمار اور پولیس اوبزرور دِلجیت سِنگھ نے 4۔اودھمپور پارلیمانی حلقہ کے لئے اسمبلی حلقہ ( اے سی ) ۔55 بانہال میں اِنتخابی تیاریوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام بن بصیر الحق چودھری ، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس انوج کمار، اے آر او اے سی 55 بانہال رضوان اصغر اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔اوبزروروں نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بوائز بانہال میں الیکشن سٹرانگ روم کے علاوہ کنٹرول روم اور دیگر اِنتظامات کا بھی معائینہ کیا۔جنرل ابزرور نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کے ساتھ رکھے گئے سٹرانگ روم کا بھی معائینہ کیا۔دورے کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری ، اخراجات کی نگرانی، سیکورٹی پلان، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیو نی کیشن پلان کے علاوہ وِی ایس ٹی اور فلائنگ سکارڈکے کام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اُوبزرور نے پولنگ کے لئے اِنتظامیہ کی طرف بنائے گئے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اِنتخابات کے کامیاب اِنعقاد کے لئے پولنگ عملے کی مناسب تربیت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں 19 ؍اپریل 2024ء کو ہونے والے اِنتخابات کے پُرامن اور شفاف اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے معیاری تربیت اور بہتر انسانی وسائل کے انتظام کو یقینی بنائیں۔اوبزرور نے ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اَفسروںسے کہا کہ وہ پورے ضلع بھر میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی وِی اِی پی) سرگرمیوں کے تحت رائے دہندگان کو حساس بنائیں۔ اُنہوں نے اے آر اوز اور نوڈل افسروں کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی تازہ ترین ہدایات پر عمل کریں۔دریں اثنأ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اوبزرووں کو پولنگ سٹیشن کی سطح پر انتخابی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی جس میں پولنگ پارٹیوں کو روانہ کرنے کے منصوبے، اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی نگرانی اور میڈیا سرٹیفکیشن اور اخراجات کی نگرانی کا انتظام شامل ہے۔ رام بن کے سینئراِ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اِنتخابات کو آسانی سے آگے بڑھانے کے لئے ضلع کے لئے تیار کردہ سیکورٹی پلان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔










