نئی دہلی:ماہرین اقتصادیات کی توقع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے جمعرات کو ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج کہا کہ ایم پی سی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ داس نے کہا کہ اقتصادی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے مالی سال 2023-24 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ کمیٹی نے ملکی اور عالمی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال میں افراط زر کی شرح 5.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
داس نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی حالات، مانسون اور دیگر عوامل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ ایم پی سی کا تین روزہ اجلاس 8 اگست کو شروع ہوا جو آج ختم ہوا۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو کہا ہے کہ ہماری معیشت مناسب رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ جو عالمی ترقی میں تقریباً 15 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔
ریپو ریٹ کیا ہے؟
ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر مرکزی بینک آف انڈیا – ریزرو بینک آف انڈیا دوسرے تجارتی بینکوں جب بھی ضرورت ہوتی ہے قرض دیتا ہے۔










