ممکنہ دراندازی کی کوششوںکو ناکام بنایا جائیگا۔ بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل
سرینگر//جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں یوم جمہوری کے دوران دراندازی کی ممکنہ کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سرحدی حفاظتی فورس نے چوکسی بڑھائی ہے اور شبانہ گشت شروع کیا ہے ۔ اس ضمن میںبی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا ہے کہ سرحدوں پر نگرانی کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑھ کو ٹالنے کیلئے بی ایس ایف نے گشت بڑھادیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا کہ سرحد پار سے مسلسل دراندازی کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ سیکورٹی فورسز ہر بار ان مذموم کوششوں کو ناکام بناتی رہی ہیں۔ یوم جمہوریہ یا کسی اور تقریب پر ہماری چوکسی دوگنی ہوجاتی ہے۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سینئر افسرنے بتایا کہ جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ فوجیوں کی گشت اور تعیناتی کو یوم جمہوریہ سے پہلے بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہمیشہ تشدد کی مذموم کوششیں کرتی ہیں لیکن ہمارے جوان سرحد پر چوکس ہیں۔دہشت گردوں کی دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر، اشوک یادو نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں سرحد پار سے ہوتی ہیں، لیکن فوج ہر بار ان مذموم کوششوں کو ناکام بناتی ہے۔جب بھی اس طرح کا واقعہ (یوم جمہوریہ) ہوتا ہے، ہماری چوکسی دوگنی ہوجاتی ہے۔ گشت اور تعیناتی کو مضبوط کیا گیا ہے۔ امن و امان کی ڈیوٹیوں کے لیے کئی سیکورٹی ایجنسیاں بھی تعینات ہیں۔وادی کے اسکولوں سے ممبئی تک 29 طلباء کے تعلیمی اور تحریکی بھارت درشن دورے کو جھنڈی دکھانے کے لیے بدھ کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔










