bs rajwa

بھارت نے مستقبل میں ڈورن حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں کر لی

آئر فورس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بھی ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار:بی ایس راجو

سرینگر / /ڈرون خطرات اور ممکنہ حملوں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب دیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے فوج کے نائب سربراہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا ہے کہ بھارت نے مستقبل میں ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں کر لی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک انگریزی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران نائب فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سیکورٹی فورسز کیلئے ملک میں ایک چلینج ہے اور اس سے چلینج سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ماہرین اور ریسرچ کمیٹی نے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کچھ حد تک حکمت عملی میںکامیابی حاصل کر لی ہے اور اس پر ابھی کام جاری ہے ۔ براجو کا کہنا تھا کہ مستقنبل میں ڈرون کو ایک جنگی صورتحال میں استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے تاہم اس کیلئے ہم پہلے سے ہی تیاری کی حالت میں رہنا ہوگا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئر فورس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز بھی ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چوکس ہے اور آگے کسی بھی طرح کی کوشش کو کاکامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنا انتہا آسان نہیںہے تاہم اس کے باوجود بھی آئر فورس کو ایسے آلات سے لیس کیا جا رہا ہے جو وقت پر کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بناسکے ۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں ہم اس ساری صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام جدید آلات سے لیس ہونگے اور پھر ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنا کوئی بڑی بات نہیںہو گی ۔