پوسٹس، ڈیفنس ، ریلوئے اور محکمہ مال میں زیادہ اسامیاں پُر کی جائے گی:وزیر اعظم مودی
سرینگر // پارلیمنٹ سیشن میں مختلف محکموں میں کل 8.72 لاکھ اسامیاں کو پُر کرنے کے احکامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت کی ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں 10 لاکھ لوگوں کو مرکزی حکومت میں نوکریاں دی جائیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کہا کہ وزیراعظم نے تمام محکموں اور وزارتوں میں انسانی وسائل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے اگلے 1.5 سالوں میں مشن موڈ میں 10 لاکھ افراد کی بھرتی کی جائے۔ حکومت نے اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ مرکزی حکومت کے محکموں میں یکم مارچ 2020 تک کل 8.72 لاکھ اسامیاں خالی ہیں۔ مرکزی حکومت نے 40 لاکھ سے زیادہ منظور کیے ہیں، لیکن 32 لاکھ سے بھی کم ملازمین ہیں۔ حکومت کئی سالوں سے ان آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ آسامیاں بڑی وزارتوں اور محکموں جیسے پوسٹس، ڈیفنس (سول(، ریلوے اور ریونیو میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ریلوے میں تقریباً 15 لاکھ منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے، وزارت ریلوے میں تقریباً 2.3 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ محکمہ دفاع (سول) میں، تقریباً 6.33 لاکھ ملازمین کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں تقریباً 2.5 لاکھ ا?سامیاں ہیں۔ محکمہ ڈاک میں کل منظور شدہ 2.67 لاکھ ملازمین کے مقابلے میں تقریباً 90,000 آسامیاں ہیں جبکہ وزارت داخلہ میں 10.8 لاکھ منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں تقریباً 1.3 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے وضاحت کی کہ ملازمین کی شدید کمی کی وجہ سے کچھ محکموں کا کام متاثر ہو رہا ہے اور نئی بھرتیوں میں تاخیر ہوئی ہے حالانکہ ریٹائرمنٹ ہو چکی ہے اور یہاں تک کہ وزارتوں میں ملازمین کی منظور شدہ تعداد میں بھی سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ادھر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ نے تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں ڈیڑھ سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ بھرتیاں کرنے کی ہدایات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نئے ہندوستان کی بنیاد اس کی نوجوان طاقت ہے، انہیں بااختیار بنانے کیلئے وزیر اعظم مودی مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں 1.5 سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ بھرتیاں کرنے کی شری مودی کی ہدایت” نوجوانوں میں نئی امید اور اعتماد پیدا کرے گی۔مرکزی وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال میں تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں 10 لاکھ بھرتیاں کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کے مطابق مشن موڈ میں خالی آسامیوں کو پْر کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔










