سرینگر//کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کو کولگام میں ایک ہندو خاتون ٹیچر کے قتل پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈت احتجاج کر رہے ہیں لیکن بی جے پی مودی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کا جشن منانے میں مصروف ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ان کا یہ تبصرہ جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ اسکول ٹیچر رینو بالا کو ان کے اسکول کے قریب گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی اہلکار اور شہری مر رہے ہیں اور یہ سچ ہے اور یہ کوئی فلم نہیں ہے۔’کشمیر میں پچھلے پانچ مہینوں میں 15 سیکورٹی اہلکار شہید اور 18 عام شہری مارے گئے ہیں۔ کل بھی ایک ٹیچر کو قتل کر دیا گیا،‘‘ انہوں نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا۔کشمیری پنڈت پچھلے 18 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن بی جے پی آٹھ سال کا جشن منانے میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم جی، یہ کوئی فلم نہیں ہے بلکہ یہ آج کشمیر کی سچائی ہے،










