بھارت کے پاس بہت جلد بغیر پائیلٹ کا نظام موجود ہوگا۔ بحریہ سربراہ ایدمرل ہری کمار
سرینگر//بھارتی بحریہ کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ بحر ہند میںچین ، پاکستان یا دوسرے کسی بھی ملک کی جارحیت کو قبول نہیں کرسکتا ہے اور ملکی دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے پاس بہت جلد بغیر پائلٹ کے جہاز ہوں گے جو پانی اور ہوامیںکام کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ ہمارے پاس جلد ہی ہوا اور پانی کے اندر کام کرنے والا بغیر پائلٹ والا مقامی نظام موجود ہوگا۔ اس کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے پاس جلد ہی دیسی ساختہ بغیر پائلٹ کا نظام ہوگا جو ہوا اور پانی کے اندر کام کرے گا۔ اس کے لیے 10سالہ روڈ میپ تیار ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شمالی سرحدوں اور کورونا وبا سے درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی دیگر مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ دونوں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے لیے بنائے جانے والے 39 جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں سے 37’میک ان انڈیا‘ کے تحت ہندوستان میں بنائے جارہے ہیں، جو خود انحصار ہندوستان کے لیے ہماری جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔بحریہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خواتین افسران کو اضافی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پہلی خاتون پرووسٹ آفیسر نے اس سال مارچ میں شمولیت اختیار کی۔ بحریہ خواتین کو مختلف صلاحیتوں میں شامل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ ہری کمار نے کہا کہ سی ڈی ایس کے عہدہ کے ساتھ ملٹری امور کے محکمے (ڈی ایم اے) کی تشکیل آزادی کے بعد سے فوج میں سب سے بڑی اصلاحات ہے۔ یہ تیز رفتار فیصلہ سازی اور بیوروکریسی کو قابل بناتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی بحریہ کا دن ہر سال 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کا پہلا فرض سمندری سرحدوں کی حفاظت ہے۔ آر ہری کمار ہندوستانی بحریہ کے 25ویں سربراہ ہیں۔ ان سے پہلے کرمبیر سنگھ بحریہ کے سربراہ تھے۔ سنگھ 41 سال سے زیادہ کی سروس کے بعد ریٹائر ہوئے۔










