antoniyo gotaras

انٹونیو گوٹیرس نے کی کابل میں مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد مارے گئے تھے۔ انٹونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ہفتے کے روز کہا کہ ’’سیکرٹری جنرل نے جمعہ کی نماز کے دوران مغربی کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے‘‘۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق جمعہ کو ہونے والے دھماکے سے مسجد کی چھت ٹوٹ کر نمازیوں پر گرگئی، افغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر کے نائب خصوصی نمائندے رمیز الکابروف نے جمعے کو بتایا کہ دھماکے میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔