سرینگر// اوڑی بارہمولہ میں منگل کے روز ایک 55سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ اس طرح سے رواںماہ میںاس طرح درخت سے گرنے والے تیسرے شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی میں اخروٹ سیزن ایک طرف جوبن پر ہے تو دوسری طرف اخروٹ کے درختوں سے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ رواں ماہ میں اب تک اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے بالاکوٹ علاقے میں ایک 55سالہ شخص غلام محمد اخروٹ کے درخت سے درخت اُتارنے کے دوران نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے آمد پر ہی مردہ قراردیا ۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں 11ستمبر کو شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے آہگام راجوار میںایک شخص نذیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتارنے کے دوران زمین پر گرپڑا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر اسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا تھا۔ اس سے پہلے ایک اور شخص کی اسی طرح کے ایک حادثے میں موت ہوائی ہے اس طرح سے رواںماہ میں اب تک تین افراد درختوں سے گر کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔










