نیویارک/یو این آئی// اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک چپ ساز کمپنی اینویڈیا کے سابق سی ای او جینسن ہوانگ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے کہا ہیکہ اینویڈیا کو جینسن ہوانگ کے بغیر کئی اہم کاروباری معاہدوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی سپلائی چین کو انتہائی مہارت سے سنبھالا تھا اور کمپنی کیکئی اہم کاروباری معاہدے ایسے ہوتے تھے جو کسی تحریری معاہدیکے بجائے براہ راست جینسن ہوانگ کے ساتھ زبانی وعدے اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر طے پاتے تھے۔جینسن ہوانگ کی تعریف کرتے ہوئے مسک کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں ان سیکسی پرزے کی جلد فراہمی کی زبانی درخواست کرتا تو وہ ہمیشہ اپنا وعدہ پورا کرتے تھے۔ اگرچہ ہم بعد میں خریداری کا باضابطہ آرڈر بھی تیار کرلیتے تھے، لیکن مجھے کبھی ایک لمحے کے لیے بھی یہ شک نہیں ہوا کہ وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے۔اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کو فون کرکے انہیں اپنا عہدہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔ یہ فون کال ہوانگ کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے سے صرف دو روز قبل کی گئی تھی۔ تاہم ان کے استعفے کے بعد ٹرمپ نے اینوڈیا کے نئے سی ای او کے لیے ایپل کے سابق سی ای او ٹم کْک کا نام بھی تجویز کردیا تھا۔خیال رہے کہ مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل منظر عام پر ا?نے کے بعد امریکی کمپنی اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔










