نئی دہلی/ایجنسیز//جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار دفتر نے طلبہ کے احتجاج اور بھوک ہڑتال کے درمیان اہم حکم جاری کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈنٹس یونین کے آئین کو 15 مئی 2027 تک منظوری دینے اور نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی احتجاج کے دوران طلبہ کے خلاف جاری کیے گئے تمام شوکاز نوٹس، تادیبی کارروائیوں، اخراج، معطلی اور کیمپس میں داخلے پر پابندی کے احکامات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، 29 اکتوبر 2026 کو جاری اس حکم پر جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کے دستخط ہیں۔ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ اور ان کے نمائندوں کی جانب سے 29 اکتوبر کو پیش کی گئی درخواست پر غور کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی نے کیا ہے۔










