دو پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ کو راحت

پریاگ راجْ/یو این آئی// الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پین کارڈ رکھنے کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا پر بھی روک لگا دی۔جسٹس سمت گوپال کی سنگل بنچ نے یہ حکم سنایا، تاہم عدالت نے ان کی سزا کے فیصلے پر روک لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔اعظم خان اور عبداللہ اعظم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں کریمنل ریویژن پٹیشن دائر کی تھی۔ اپنی درخواست میں انہوں نے سزا کے فیصلے پر روک لگانے، سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی۔ دونوں فریقوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عدالت نے 15 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔سزا کی معطی اور ضمانت سے ایس پی رہنماؤں کو راحت ملی ہے، لیکن سزا کے فیصلے پر روک لگانے کی درخواست مسترد ہونے کے باعث قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ان کی انتخابی نااہلی برقرار رہے گی۔یہ معاملہ عبداللہ اعظم خان کیلئے الگ الگ تاریخ پیدائش کیساتھ دو مستقل اکاؤنٹ نمبر (پین) کارڈ حاصل کرنے اور اپنے پاس رکھنے کے الزامات سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں ان کے ساتھ ان کے والد اعظم خان کے خلاف بھی فوجداری کارروائی شروع کی گئی تھی-