ایرانی انٹلیجنس کی جرمنی میں امریکی فوجی اڈہ پر نظریں

ایرانی انٹلیجنس کی جرمنی میں امریکی فوجی اڈہ پر نظریں

تہران ؍ برلن /ایجنسیز// ایرانی انٹلیجنس سروسز نے جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈہ کی نگرانی کیلئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی انٹلیجنس سروسز کی یہ نگرانی اس فوجی اڈہ سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔جرمنی کے خبری ادارے ورٹ شافٹ ووشے نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے ایرانی انٹلیجنس سروسز نے جرمنی میں ایک سے زائد امریکی فوجی اڈہ نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ ان فوجی اڈوں میں رامسٹین اور سپان ڈہلم شامل ہیں۔خبر میں بتایا گیا ہیکہ اسرائیلی انٹلیجنس کی بنیاد پر تین ہفتے پہلے ہی اسرائیل نے جرمنی کو ممکنہ ایرانی خطرات سے آگاہ کر دیا تھا۔ خیال رہے ایران کو خدشہ ہیکہ ان فوجی اڈوں کو بھی امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی جنگ سے جوڑ رکھا ہے۔ رپورٹ میں مغربی ممالک کے کئی انٹلیجنس حکام کا نام ظاہر کیے بغیر خبر کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔تاہم جرمنی کی وزارت دفاع اور امریکی افواج نے اس رپورٹ کے بارے میں کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ یاد رہے پچھلے دنوں ایک برطانوی فوجی اڈہ کے نزدیک پراسرار سرگرمیوں کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ جس کی بعد یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہیکہ امریکہ نے برطانیہ سے اپنا ایک اہم بمبار طیارہ واپس بلالیا ہے۔