اول تا7ویں اور9ویں جماعت کے امتحانات اسکولوںمیں ہی منعقد کئے جائیں گے:ناظم تعلیم کشمیر
سری نگر//ڈائریکٹر اسکولی تعلیم کشمیرنے 8ویں اور9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے متعلق سوشل میڈیا پرخبر کوجعلی اوربے بنیادقرار دیتے ہوئے جمعہ کویہ واضح کیاکہ آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کاامتحانJKSCERTاورDIETکے ذریعے مقررہ عمل کے تحت لیاجائیگا،تاہم ڈائریکٹر موصوف نے کہاکہ اول تاساتویں اورنویں جماعت میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے امتحانات متعلقہ اسکولوںمیں ہی منعقد کئے جائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق مختلف سماجی رابطہ گاہوں پر جمعہ کوصبح سے ہی ایک آرڈرشیئرکیا جارہاتھاکہ امسال بھی آٹھویں اورنویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسکولی سطح پرہی لئے جائیں گے ۔تاہم ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین نے سوشل میڈیاپرشیئر کی جانے والی خبرکوجعلی اوربے بنیاد قرار دے دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیرکی جانب سے 29اکتوبر2021کوجاری ایک آرڈر نما بیان زیرنمبر DSEK/CEW/PR/1581میں اسبات کی وضاحت کی گئی کہ سوشل میڈیا پر شیئرکی جانے والی اطلاع یاخبر قلعی طورپرجعلی ہے ،کیونکہ محکمہ اسکولی تعلیم کشمیرکی جانب سے ایسا کوئی آرڈر جاری یابیان جاری نہیںکیاگیاہے ۔سوشل میڈیا پرشیئرکئے گئے بیان میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین کاحوالہ بھی دیاگیاتھا۔تاہم ناظم اسکولی تعلیم کشمیر نے اُن کے ماتحت محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں اسبات کی وضاحت کی کہ ایسا کوئی بیان نہیں دیاگیاہے ،بلکہ 8ویں اور9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے متعلق سوشل میڈیا پرخبر جعلی اوربے بنیادہے۔ ڈاکٹر تصدق حسین نے واضح کیاکہ آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کاامتحانJKSCERTاورDIETکے ذریعے مقررہ عمل کے تحت لیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ آٹھویں جماعت کاامتحانی شیڈولJKSCERTکی جانب سے جاری کیاجائے گا۔تاہم ڈائریکٹر موصوف نے کہاکہ اول تاساتویں اورنویں جماعت میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے امتحانات متعلقہ اسکولوںمیں ہی منعقد کئے جائیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ سبھی جماعتوںکے امتحانات کے دوران کورونا سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کارSOPsکاخاص خیال رکھتے ہوئے متعلقہ لازمی طریقہ کار کی سختی کیساتھ پابندی کویقینی بنایا جائیگا۔










