کشمیرمیں جمعرات کی شام سے جمعتہ المبارک کی دوپہرتک موسم مجموعی طورپرخشک

10 نومبر تک تیز بارش اور برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں

سری نگر//حالیہ برف باری اوربارشوںکے بعد پوری وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کاسلسلہ جاری ہء جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ اورپہلگام میں شبانہ پارہ نکتہ انجماد سے نیچے ہے ۔محکمہ موسمیات نے منگل اوربدھ کی درمیانی رات کہیں کہیںہلکی بارش،برف،گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کاامکان ہے تاہم ساتھ ہی واضح کیاکہ جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں10 نومبر تک کسی بڑی بارش اور برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق 23اور24 اکتوبر کو میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں ریکارڈ بارش اور برف باری کے بعدکشمیروادی اورخطہ چناب میں درجہ حرارت کافی گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات شمالی کشمیرمیں واقع مشہورسیاحتی گلمرگ میں درجہ حرارت منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے منگل کو بتایاکہ سری نگر میںاتوار اورسوموارکی درمیانی رات4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات درجہ حرات2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کہلانے والے قاضی گنڈ میںاتوار اورسوموارکی درمیانی رات کے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںسوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی پہلگام میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیرکے علاقہ کوکرناگ میں سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اتوار اورسوموارکی درمیانی رات 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوںنے مزیدبتایاکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں اتوار اورسوموارکی درمیانی رات 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سوموار اورمنگل وارکی درمیانی رات شمالی کشمیرمیں واقع مشہورسیاحتی گلمرگ میں درجہ حرارت منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے نے بتایا کہ گلمرگ کا درجہ حرارت معمول سے منفی 3.7 نیچے تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس وقت موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ م وسمیات نے بتایاکہ اگلے 24 گھنٹوںیعنی منگل اوربدھ کی درمیانی رات جموں و کشمیر میں ہلکی بارش،برف،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ تاہم موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ جموں اور کشمیر دونوںصوبوں میں 10 نومبر تک کسی بڑی بارش اور برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔