جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ سیاحت یاشا مدگل نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں محکمہ سیاحت کے کام کاج کے علاوہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور محکمے کے اہم پروجیکٹوں کے دیگر کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مختلف امور اور ان کی موجودہ صورتحال بشمول ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا ماسٹر پلان ، بلاگرز کی میٹنگ ، شکایات کے ازالے کی صورتحال ، سیاحتی مقامات کیلئے سیکورٹی ایس او پی ، سکرالا ماتا بورڈ کی بحالی ، ویب سائٹ کا اجراء ، تجارتی اصولوں کو حتمی شکل دینا ، ایڈوینچر سیاحت اور ڈی پی سیز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ میٹنگ میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں بی آر او کے کاموں کی تصدیق کیلئے کمیٹی کی رپورٹ کی حیثیت ، جموں میراتھن /ایڈوینچر ریس ، گزٹیڈم نان گزٹیڈ اور گولڈ کورس کے ریکروٹمنٹ رولز ، ٹورسٹ پولیس ، ٹورازم لوگو ، ایڈوینچر بروشر اور ہوم سٹے پالیسی کی تشکیل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے ۔ میٹنگ میں جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اعلیٰ افسران پر زور دیا کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے عمل کو تیز کریں جن پر میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے تا کہ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ، ڈائریکٹر پلاننگ ( سیاحت ) اور دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں جموں اور کشمیر میں سیاحت کے شعبے کے مجموعی فروغ کیلئے تمام جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہر پہلو میں پیش رفت کی رفتار سے آگاہ کیا ۔ تمام ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سی ای اوز نے میٹنگ میں اتھارٹیز کی جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا ۔










