ہائی کورٹ وِنگ جموں نے ’’ یوم آئین‘‘ منایا

ہائی کورٹ وِنگ جموں نے ’’ یوم آئین‘‘ منایا

جموں//75 ویں’ یوم آئین‘ کی یاد میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جسٹس سنجیو کمار نے’’ آئین کی تمہید ‘‘پڑھ کر سنایا جس میں ججوں، عدالتی اَفسران اور رجسٹری کے افسران اور اَفسران بھی شامل تھے۔تمہید پڑھنے کی تقریب میں جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس محمدیوسف، سندیپ کور، رجسٹرار جوڈیشل جموں وِنگ راجندر سپرو، رجسٹرار رولز، ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروس اتھارٹی امیت کمار گپتا،، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروس کمیٹی،جیون کمار شرما، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل وپروٹوکول جموں وِنگ میانک گپتا نے شرکت کی۔