معروف شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ نوآموز قلمکار وں نے طبع آزمائی کی
سرینگر//گلشنِ ادب جموں و کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر پروگرام عکس تخیل دو نشستوں میں پیش کیا گیا جو کہ گلشن ادب جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ خطہ چناب کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے لیکھ راج نرالا صدر محفل کے طور پر مدعو کئے گئے تھے ۔ مہمان خصوصی غلام نبی میر جبکہ مہمانان ذی وقار ندا رحمن ،گْل تنویر اور اخبار روزنامہ روشنی کے ایڈیٹر سرور مقبول بھی ایوان صدارت میں جلوہ افروز رتھے۔ پروگرام کو شبیر فہمی صدر گلشن ادب جموں وکشمیر نے بڑے منعظم طریقے سے پیش کیا۔ پروگرام عکس تخیل کے تحت دیے گئے مساواتی عکس پر اشعار لکھنے کی بہترین طبع آزمائی کی گئی۔ جن شعراء و شاعرات نے منتخب شدہ عکس پر اپنے بہترین تخلیقی اشعار پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور پروگرام کی زینت بڑھائی۔ ان میں بشیر احمد بشیر ابنِ نشاط کشتواڑی ،غلام نبی دلگیر ،شبنم شبیر ،غلام نبی میر، چمن پنجوری ،گْل محمد جان ،منظور نونہ مئی، کوثر منظور خان، شوقین سونمی ،ندا رحمن بھارتی رینا ،روبینہ الٰہی روبی، میر نثار حسین نثار، گْل تنویر ،لیکھ راج نرالا شوق، ارشد گوہر، مقبول ٹاک، مشتاق مضروب، الطاف احمد خان ،ثاقب فہیم ،اشوک کول ،راہی سنتوش شاہ نادان علی محمد شیخ ،محمد یوسف بمبور ،ملک پروین ،مولوی ریاض ہاکباری، مشتاق کرمانی ،عبدالمجید میر ،شہباز وانی گامی سبھی شعراء و شاعرات نے دئیے گئے عکس پر بہترین اشعار پیش کیے۔ تحریک شکرانہ عشرت گْل نے پیش کرکے مہمانوں اور شعرا کا شکریہ ادا کیا۔ لیکھ راج نرالا نے خطبہ صدارت میں شعرا و منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے ادبی پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا۔










