ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کی آمد
سرینگر // مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین نے مسجد نبوی کی زیارت کی ہے۔سی این آئی کے مطابق مدینہ منورہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے پیشِ نظر زائرین میں چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب مدینہ منورہ میں آب زم زم کی سپلائی بھی بڑھادی گئی۔مسجد نبویﷺ اور اس کے صحن کے اندر الیکڑانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ آج مدینہ منورہ کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام پہنچ گئی ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازیوں اور زائرین نے مسجد نبویؐ کی زیارت کی۔انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد نبویؐ اور اس کے صحن کے اندر زائرین کی سہولت کیلئے الیکڑانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز موجود ہیں۔انتظامیہ کے مطابق گرمی کی شدت برقرار ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے زائرین میں چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ آب زم زم کی سپلائی بھی بڑھادی گئی ہے۔










