گاندربل میں ٹھیکیدار اور ٹپر ڈرائیور گرفتار

سرینگر //گاندربل میں پولیس نے بارڈر روڑ آرگنائزیشن (BRO)کیلئے استعمال ہونے والی سیمنٹ کی 200بوریاں ایک گھر سے برآمد کرکے ٹھیکیدار اور ٹپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق بارڈر روڑ آرگنائزیشن (BRO)کیلئے استعمال کیلئے سیمنٹ کی بھاری تعداد گاندربل کے ایک مقامی ٹھیکیدار کے گھر میں ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی۔ ایس ڈی پی او کنگن اور ایس ایچ او گنڈ نے فراو ہاکنار گنڈ میں مقامی ٹھیکدار اشتیاق احمد شاہ ولد عبدالاحد کے گھر میں چھاپہ مارا اور وہاں چھپائے گئے سیمنٹ کے 200بیگ برآمد کئے جو BROکیلئے استعمال کیلئے تھے۔ اس موقعہ پر پولیس نے ایک ٹپر بھی ضبط کیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ٹپر ڈرائیور الطاف احمد کمار ولد محمد رمضان ساکنہ فراو گنڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیاہے۔