گاندربل میں ایک روز ہ سپرنگ ایگزبیشن کا اِنعقاد

گاندربل میں ایک روز ہ سپرنگ ایگزبیشن کا اِنعقاد

گاندربل//ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومز محکمہ گاندربل نے منی سیکرٹریٹ میں ایک روزہ سپرنگ ایگزبیشن کا انعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے تقریب کا اِفتتاح کیا۔اس ایگزبیشن میں این آر ایل ایم اور ڈی آئی سی سمیت مختلف محکموں کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا۔ حاضرین کو مقامی کاریگروں اور بُنکروں کی ہنرمند کاریگری کو ملنے اور ان کی تعریف کرنے کا موقعہ ملا۔ نمائش میں موجود مصنوعات کی متنوع رینج ضلع گاندربل میں موجودشاندار ثقافتی ورثے اور فنکارانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتی ہے۔نمائش کے علاوہ مختلف شعبہ جات نے اَپنی خدمات کے بارے میں قیمتی معلومات پیش کیں ۔ اِس اَقدام کا مقصد نہ صرف دستکاروں کی فنکارانہ مہارت کو ظاہر کرنا ہے بلکہ ضلع گاندربل کی منفرد دستکاری کو محفوظ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرنا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد میں محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈہینڈلوم کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مقامی کاریگروں کی مدد کرنے اور ان کے کام کو وسیع سامعین تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔