کے پی ڈِی سی ایل نے دو لاکھ سمارٹ میٹر والے صارفین کو پری پیڈ بلنگ موڈ میں شامل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا

صارفین کو آسان رِی چارج، اِستعمال کے مطابق ادائیگی اور روزانہ مانیٹرنگ پر کنٹرول حاصل ہوگا

سری نگر//کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج دو لاکھ سمارٹ میٹر والے صارفین کو پری پیڈ بلنگ موڈ میں شامل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔اِس سے پری پیڈ صارفین کو اَب بجلی کے اِستعمال پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگا اور ضرورت پڑنے پر اَپنے میٹروں کو دوبارہ چارج کرنے کی سہولیت حاصل ہوگی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے پی ڈی سی ایل ، آئی ٹی اینڈ سی شبیر اے خان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ پری پیڈ کنورژن کے ساتھ سمارٹ میٹر والے صارفین اَب صرف وہی ادا کرکے اَپنے بجلی کے اَخراجات کا فعال طور پر منظم کرسکتے ہیں جو وہ اِستعمال کرتے ہیں اور غیر متوقع طور پر زیادہ بلوں کو روک سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بڑی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا،’’اگر وہ چاہیں تو روزانہ کی کھپت کی نگرانی کے لئے بل سہولیت موبائل ایپ پر بھی لاگ اِن کرسکتے ہیں۔‘‘کے پی ڈی سی ایل نے اَب تک پی ایم ڈِی پی کے تحت 3.11 لاکھ سمارٹ میٹر نصب کئے ہیں جن میں سے سبھی کو پری پیڈ موڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ آر ڈی ایس ایس کے تحت مزید 6.85 لاکھ کنزیومر میٹروں کو اَن کوآرڈ علاقوں میں نصب کئے جائیں گے جو ’اِستعمال کے مطابق ادائیگی‘ کی سہولیت، اِضافی چھوٹ اور بجلی کے اِستعمال کی برقت نگرانی کے ساتھ غلطی کے بغیر بِلنگ کے معاملے میں ڈِسکام کی عمل داری کو بہتر بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔اِنجینئر شبیر احمد خان نے پری پیڈ بِلنگ کے فوائد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پری پیڈ میٹر صارفین کو جلد ہی الرٹ کرے گا جب ان کا کریڈٹ کم ہو رہا ہو جس سے وہ بجلی کی بندش کی صورت میں ٹاپ اَپ کر سکیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صارفین ضرورت پڑنے پر آسانی سے آن لائن یا مخصوص مقامات پر اَپنے میٹروں کو دوبارہ چارج کرسکتے ہیں۔سی ای او آئی ٹی اینڈ سی نے کہا کہ پری پیڈ صارفین کو ہفتہ وار یا عام تعطیل کے دوران اور صبح 10 بجے اور شام 4.30بجے کے دفتری اوقات کے بعد ریموٹ کنکشن کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، چاہے ان کا کریڈٹ کم چل رہا ہو، اِس طرح اُنہیں اَپنے اکاؤنٹس رِی چارج کرنے کے لئے کافی وقت مل سکے گا۔اِنجینئر شبیر احمد خان نے کے پی ڈِی سی ایل کے لئے ٹیک ویز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پری پیڈ بلنگ صارفین کی طرف سے پیشگی ادائیگی اور سرکاری خزانے پر بوجھ میں بتدریج کمی کی وجہ سے ڈسکام کے لئے بہتر کیش فلو کو یقینی بناتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا،’’میٹر ریڈنگ اور بِل کی تقسیم میں دستی مداخلت کو ختم کرنے سے سمارٹ میٹرنگ اور پری پیڈ فعال کرنے سے وسائل کا مؤثر اِنتظام ہوتا ہے۔‘‘