باورچی اور معاونین کی اُجرت میں اِضافے کا معاملہ آئندہ پی اے بی میٹنگ میں اُٹھایا جائے گا۔ سکینہ اِیتو

کھمبر اور چھترہامہ میں زمین کی خریدو فروخت پر پابندیاں عائد ۔ سکینہ اِیتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ کھمبر اور چھترہامہ میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندیاں عائد ہیں۔وزیر موصوفہ ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے سلمان ساغر کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ اُنہوں نے آگاہ کیا کہ 24 ؍اپریل 2024 ء سے کھمبر اور چھترہامہ کی ’’شمِلات سیکشن 5 ‘‘کے تحت درج زمین کی خرید و فروخت پر پابند ی عائد ہے۔اِس میںمزید بتایا گیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اِس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسا کہ فائنانشل کمشنر (ریونیو) جے اینڈ کے نے کے آڈر نمبر 03۔ایف سی ( آر اِی وِی)آف2024 بتاریخ 24؍ اپریل 2024 کے تحت جاری کردہ توثیق نمبر 31۔37/ایف سی۔اے پی بتاریخ 24؍ اپریل 2024 کے ذریعے حکم دیا ہے۔