انتظامیہ سے مرتب شدہ شیڈو ل کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا کیا مطالبہ
سرینگر / /ضلع کپوارہ کے متعدد دیہات و قصبہ جات میں بجلی کٹوتی جاری ہے جس سے مقامی صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ علاقہ کے متعدد قصبہ جات اور دیہات بشمول لولاب کے لعل پورہ ،سوگام ، ،کرناہ ،ٹنگڈار ،راجوار،رامحال،ماور اورقاضی آباد میں ان ایام متبرکات کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی رہتی ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان کے بقول مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ان کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے بلکہ دن رات کے دوران بجلی کٹوتی کی جارہی ہے بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات بجلی مکمل طور غائب رہتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ان قصبہ جات ودیہات کے صارفین بجلی فیس کی ادائیگی میں کوئی لاپرواہی نہیں برت رہے ہیں بلکہ اولین ترجیح پر فیس ادا کررہے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود بھی ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو لیکر لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے متعلقہ افسران کولوگوں نے آگاہ کیا لیکن انہوں نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ دنوں معطل ہوئی بجلی بحال کی گئی لیکن مرتب شدہ شیڈول کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ کے ان دیہات اور قصبہ میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ ان کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔










