محکمہ ٹریفک نے قیمو اور ملحقہ علاقوں میں مہم چلاتے ہوئے موقعہ پر ہی کئی چالان کئے
سرینگر // جنوبی ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں ٹریفک محکمہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے واضح کرد یا کہ کوئی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو کارورائی ہو گی ۔ سی این آئی نمائندے پرویز وانی کے مطابق ٹریفک پولیس کولگام نے قیمو کولگام میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا۔ مہم کے دوران اہلکاروں نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے ایک بیداری مہم بھی چلائی۔انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر ٹریفک عملے نے واضح کر دیا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سنیئر عہدیدار نے کہا کہ ضلع کولگام میں ٹریفک حادثات کے روکتھام کیلئے کارورائی جاری ہے اور کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور واضح کر دیا ہے کہ کسی کو بھی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا ان کے خلاف سخت قانونی کارورائی ہو گی ۔










