ہر گھر نل مشن کے باوجود بھی شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا عمل متاثر

کولگام کا بانیمولا گاؤں 1 سال سے پانی کی فراہمی سے محروم ہے

کیا ہم انسان نہیں ہیں کیا ہم پانی جیسی بنیادی سہولت حاصل کرنے کے مستحق نہیں؟ مقامی لوگ

سرینگر///جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کا بانیمولا (ہرپورہ) گاؤں گزشتہ 15 ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہے۔تقریباً 100 گھرانوں کے ساتھ، بانیمولا گاؤں کولگام ٹاؤن سے صرف 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ لیکن، مقامی لوگوں کے مطابق، گاؤں 15 ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہے۔ایک رہائشی، الطاف احمد نے کہاکہ ہم ایک ایسے وقت میں بنیادی ضرورت سے محروم ہو رہے ہیں جب دنیا کے دیگر حصوں میں لوگ تمام جدید سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیکن مکینوں کو روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہم پانی جیسی بنیادی سہولت حاصل کرنے کے مستحق نہیں ہیں،‘‘ ایک اور رہائشی نے بتایا کہ گاؤں والوں کی خواتین کو قریبی ندیوں سے پانی لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میلوں پیدل چلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ایک مقامی شخص نے وائس آف انڈیا کے نمائندے اعجاذ ایتو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ جل شکتی (پی ایچ ای) کے حکام سے اپنے مسئلے کے بارے میں رابطہ کرتے ہیں، تو وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔لیکن سوائے یقین دہانیوں کے ہمیں اب تک کچھ نہیں ملا۔ درحقیقت ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور انہیں پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ہم سکون کی سانس لے سکیں۔جب ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی (پی ایچ ای) کولگام سے رابطہ کیا گیا تو نواز احمد نے اس مسئلے کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی ٹیم کو وہاں بھیج چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 2-3 دنوں کے اندر علاقے کو مکمل پانی کی سپلائی مل جائے گی۔