سرینگر //کولگام میں ایک 15سالہ لڑکے کی لاش نالہ کے قریب برآمد کی گئی۔ ادھر ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں شہری لقمہ اجل بن گیا۔ کے این ایس کے مطابق اتوار کو بدرو کولگام میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں راہگیروںنے ایک نالہ کے قریب لاش دیکھی۔ اس موقعہ پر لوگوںنے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیاکہ نالہ کے قریب ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ پولیس کی ٹیم نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مرنے والے لڑکے کی شناخت 15سالہ توصیف احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔اس دوران اتوار کی صبح کھیلانی ڈوڈہ میں عاشق حسین شاہ ولد غلام شاہ ساکنہ اکرم آباد ڈوڈہ ماروتی زیر نمبرJJK02T/5058میں جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس، مقامی لوگ اوراین جی او ابابیل سے وابستہ افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مذکورہ شہری کو گاڑی سے باہر نکالا۔ حادثہ میں مذکورہ شہری کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔ طبی لوازمات پورا کرنے کیلئے لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ لایا گیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔










