جبکہ تیز رفتاری کی وجہ سے رواں برس اب تک 138حادثات ہوئے جن میں 36لوگوں نے جان گنوادیں
سرینگر// ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں محکمہ ٹریفک نے جنوبی ضلع کولگام اور قاضی گنڈ سیکٹر میں جنوری 2024 سے یکم نومبر 2024 تک قصور واروں سے ایک کروڑ 43 لاکھ سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کرلی ہے جبکہ اس مدت میں 37 ہزار سے زائد چالا ن کئے گئے ہیں۔ اس دوران محکمہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل ، سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ چھوٹے عمر کے بچوں سے ہی سڑک کے زیادہ حادثات رونماہورہے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام / قاضی گنڈ سیکٹر میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے اقدامات ا ٹھائے جارہے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ اس دوران محکمہ ٹریفک کولگام / قاضی گنڈ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قصورواروں سے جنوری 2024 سے یکم نومبر 2024 تک ایک کروڑ 43 لاکھ 42 ہزار 700 سو بطور جرمانہ وصول کئے ہیں۔ اس ضمن میں وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کولگام / قاضی گنڈ محمد اسلم نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں قصورواروں کے خلاف جنوری2024 سے یکم نومبر 2024 تک 37 ہزار سے 9 سو 48 چالان کئے گئے ہیں۔ جبکہ اس مدت میں ایک کروڑ 43 لاکھ 42 ہزار 700 سو رقم بھی قصورواروں سے بطور جرمانہ وصول کی جاچکی ہیں۔اس دوران محکمہ کی جانب سے جنوری 2024 سے یکم نومبر 2024 تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 37 ہزار 9 سو 48 تیز رفتاری چلان جبکہ ایک سو 88 گاڑیاں بھی ضبط کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں، گاڑی مالکان،سکوٹی ،موٹر سائکل سواروں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے اور ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل و سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ ان کیوجہ سے سڑک حادثات کا گراف بڑھ چکا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ایسے بچے ایک تو اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں دوسرا ان سے دوسرے لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔دریں اثناء محکمہ ٹریفک کی جانب سے قاضی گنڈ لوڈورہ میں آنکھوں کی جانچ کیلئے کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ہاںپر 72 ڈرائیوروں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی ۔ اس ضمن میں ڈرائیوروںنے کہا کہ اس طرح کے کیمپ آئندہ بھی منعقدکئے جانے چاہئے ۔










