سرینگر//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرڈاکٹر جی این ایتو نے جمعہ کو کہا کہ تمام اساتذہ 10 فروری 2025 سے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر دستیاب رہیں۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ اساتذہ کو 10 فروری کو ضلع یا زون کی سطح پر کسی بھی دفتر میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اسٹیشن سے باہر نہیں ہیں۔ان کی خدمات کسی بھی وقت درکار ہوسکتی ہیں لہٰذا انہیں کال پر دستیاب رہنا چاہئے۔ انہیں اسٹیشن سے باہر نہیں ہونا چاہئے، “جی این ایتو نے بتایاہے ۔واضح رہے کہ یہ بیان متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں ان کی موجودگی کے بارے میں تدریسی برادری کے درمیان پائے جانے والے الجھن کے درمیان آیا ہے۔قبل ازیں محکمہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے وقت اساتذہ کو حکم دیا تھا کہ وہ 10 فروری 2025 سے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں جبکہ اسکولوں میںباضابطہ طور پر یکم مارچ 2025 کو دوبارہ تدریسی عمل شروع ہوگا۔جی این ایتو نے کہاکہ اساتذہ کو کسی دفتر میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں امتحانات کے پیش نظر اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہیے۔اس سے پہلے اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں ضلعی اور زونل افسران نے 10 فروری 2025 کو اسکولوں میں شامل ہونے کو کہا تھا جس سے تدریسی برادری میں الجھن پیدا ہو رہی تھی۔تاہم ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اس کو غیر حقیقت پر مبنی معاملہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کو اسٹیشن پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔










